عمر اکمل کی اپیل پر 11 جون کو سماعت ہوگی
لاہور: سپریم کورٹ کے سابق جج 11 جون کو عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر 11 جون کو عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔
اس حوالے سے عمر اکمل اور پی سی بی کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، 27 اپریل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے 2 مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی تھی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.